کراچی ( نیوزڈیسک ) کراچی کے حلقے این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے لیے بڑا دھچکا ، پی ٹی آئی کے امیدوار امجد اللہ خان پولنگ سے چند گھنٹے قبل متحدہ امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئے اور ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کردیا ، کہتے ہیں انتخابات میں اکیلا چھوڑ دیا گیا ، عمران خان نے ایک مرتبہ بھی فون کرکے صورتحال معلوم کرنے کی کوشش نہیں کی۔ کراچی کے حلقے این اے 245 کا ضمنی الیکشن پی ٹی آئی کے لیے بن گیا ٹینشن ، تحریک انصاف کے امیدوار امجد اللہ خان نے رات ڈھائی بجے کے قریب ، نائن زیرو پر پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم کے امیدوار کمال ملک کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ پریس کانفرنس میں امجد اللہ خان نے شکایات کی پٹاری کھول دی ، کہتے ہیں کہ مقامی قیادت نے الیکشن میں کسی قسم کا تعاون نہیں کیا۔ امجد اللہ خان اس موقع پر عمران خان سے بھی نالاں نظرآئے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اچھے انسان ہیں لیکن پارٹی چلانا ان کے بس کی بات نہیں۔ متحدہ کے ردعمل میں تحریک انصاف نے پریس کانفرنس رکھی مگر کارکنوں کے آپس میں جھگڑے کے باعث منسوخ کردی گئی۔ اس موقعے پر میڈیا کو بھی کوریج سے روک دیا اور صحافیوں کو وہاں سے بدتمیزی کرکے نکال دیا گیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی



















































