جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف بڑا آپریشن جاری

datetime 7  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں، جرائم پیشہ عناصر اور فراریوں کے خلاف رینجرز، پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس فوج کے تعاون سے ایک مربوط آپریشن کیا جا رہا ہے۔پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر نے دیگر صوبوں میں ضرب عضب کے تحت کی جانے والی کارروائیوں سے بچنے کے لیے پنجاب کے جنوبی اضلاع روجہان، کیچ اور رحیم یار خان کے علاقوں میں پناہ لی ہے۔
لاہور کے اقبال پارک میں خود کش حملے کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں اور علاقوں میں فوج نے کارروائیاں کی تھیں۔چند روز قبل پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیرِ قانون رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ پنجاب میں دہشت گردوں کی خفیہ پناہ گاہیں نہیں ہیں اور نہ کوئی نو گو ایریا ہے، اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے۔
وزیرِ قانون نے بتایا تھا کہ حکومت کے پاس تمام مدارس کے مکمل کوائف موجود ہیں کہ کس مدرسے میں کون اساتذہ آتے ہیں اور کون سے طالبعلم پڑھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام 15 ہزار مدارس کی جیو ٹیگنگ کے بعد 532 مدارس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔جب ان سے فوج کی جانب سے جاری بیان کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھا گیا کہ آئندہ دنوں میں پنجاب میں جاری آپریشنوں کا فوکل پرسن کون ہوگا، آئی ایس پی آر تفصیلات دے گا یا پنجاب حکومت؟ تو اس سوال کے جواب میں وزیرِ قانون نے کہا تھا کہ آپ نے راولپنڈی کے بیان کو غلط سمجھا ہے۔وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان مخالف ایجنسیوں کے کھلے کردار پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق بدھ کو وزیراعظم ہاو¿س میں منعقد ہونے والے اجلاس میں سکیورٹی اداروں کی طرف سے انسداد دہشت گردی کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اس اجلاس میں وفاقی وزرا کے علاوہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان، آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…