لندن(نیوز ڈیسک)پاکستان کے ایجوکیشن سیکٹر میں70 کروڑ پاو نڈز سالانہ امداد کرپشن کی نذر ہونے کا خدشہ ہے،پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں کرپشن پر برطانیہ میں بھی تشویش کا اظہار کیا جانے لگا۔ پاکستان کے ایجوکیشن سیکٹر کو فنڈز دینے والا بڑا ملک برطانیہ کرپشن اسکینڈلز پر پریشان ہو گیا ہے۔ سندھ اور پنجاب کے ایجوکیشن سیکٹر میں کرپشن کا چرچا برطانوی ذرائع ابلاغ میں بھی شروع ہو گیا ہے۔ برطانوی حکام نے سر پکڑ لئے۔ آڈیٹرجنرل کی رپورٹ کے مطابق، پنجاب میں ہائیر ایجوکیشن کے شعبے میں ساڑھے 3 کروڑ پاو نڈ کی کرپشن ہوئی ہے۔ برطانیہ نے پنجاب میں تعلیم کی بہتری کیلئے 38 کروڑ پاونڈ دیئے۔ برطانوی میڈیا میں چھپنے والی رپورٹس میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ نیب تحقیقات کے باوجود رانا مشہود اب تک وزیر تعلیم کیوں ہیں۔دوسری جانب برطانوی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ سندھ میں 5 ہزار سکول اور 40 ہزار اساتذہ صرف کاغذوں میں موجود ہیں۔صوبائی حکومتوں سے مایوس ہونے کے بعد برطانوی حکام نے پرائیویٹ سکولز کو فنڈز فراہم کئے لیکن پرائیویٹ سکولوں کے کارناموں پر بھی برٹش ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ فنڈز لینے والے پرائیویٹ سکول ساتذہ کو کم از کم تنخواہ بھی نہیں دے رہے۔
پاکستان کے ایجوکیشن سیکٹر میں70 کروڑ پاو نڈز سالانہ امداد کرپشن کی نذر ہونے کا خدشہ ہے, برطانوی ذرائع
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی



















































