رحیم یار خان(نیوز ڈیسک)حساس اداروں نے رحیم یار خان میں کاروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے زیر تربیت ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ”را“ ایجنٹ کافی عرصے سے رحیم یار خان میں رہائش پذیر تھا تاہم اسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ایجنٹ کا تعلق کل بھوشن یادیو گروپ سے ہو سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے رحیم یار خان میں شاندار کروائی کرتے ہوئے را کے ایجنٹ کے کو گرفتار کر لیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ پکڑا گیا را ایجنٹ کا تعلق کلبھوشن یادیو سے تھا۔ رحیم یار خان میں کافی عرصہ سے رہائش پذیر تھا اور بارڈر کراس کرنے والوں کو سہولت فراہم کرتا تھا۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا کہ گرفتار ملزم کا تعلق پہلے سے گرفتار کیے گئے بھارتی ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے گروپ سے ہو سکتا ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔