جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

پاکستان نے ایران میں موجود بھارتی جاسوس کی حوالگی کا مطالبہ کردیا

datetime 1  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے دہشت گرد سے ہونے والی تفتیش میں پاکستان نے ایران سے وہاں موجود بھارتی ایجنٹ راکیش کی حوالگی کا مطالبہ کردیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کی گرفتاری سے متعلق امور، حکومت پاکستان کی جانب سے ایرانی سفارتخانے کو بجھوائے گئے نوٹس اور ایرانی سرزمین پر موجود ’را‘ کے نیٹ ورک کے حوالے سے پاکستانی خدشات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں امن و امان کے قیام کے لئے ناقابل فراموش قربانیاں دیں ہیں اور خطے میں استحکام کے لئے تمام ممالک کا تعاون انتہائی اہم ہے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ ایران کی سرزمین پر بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کا موجود ہونا باعث تشویش ہے، ایران اپنی سرزمین پر تاحال موجود بھارتی ایجنٹ راکیش عرف رضوان کو پاکستان کے حوالے کرے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی حکومت پاکستان کے ریفرنس کا سنجیدگی سے جائزہ لے تاکہ دونوں ممالک کی سرحدوں پر اعتماد سازی بڑھے، پاکستان بھارتی جاسوس سے متعلق تحقیقات ہنگامی بنیاد پر آگے بڑھانا چاہتا ہے۔ ایرانی سفیر نے وزیرداخلہ کو’را‘ کے ایجنٹ سے متعلق اپنی حکومت کے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ایران کا برادر ہمسایہ ملک ہے اور تہران اپنی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔ انھوں نے چوہدری نثار کو یقین دلایا کہ پاکستان کے تمام خدشات کو دور کیا جائے گا۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…