ممبئی(نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے بھارت کو سیمی فائنل میں شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔بھارتی شہر ممبئی کے واکھنڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کے 192 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے آخری اوور میں ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ ویسٹ انڈیز کا آغاز انتہائی خراب رہا کرس گیل اور جونسن چارلز نے اننگز کا آغاز کیا تو گیل دوسرے اوور میں ہی 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جب کہ مارلن سیموئل بھی تیسرے اوور میں 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس سے کالی آندھی کی مشکلات میں اضافہ ہوا تاہم چارلز اور لینڈل سیمنز نے تیسرے وکٹ کیلیے 97 رنز کی عمدہ شراکت داری قائم کی، چارلز 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد اندرے رسل نے سمنز کو جوائن کیا اس دوران سمنز کو نوبال پر دو مواقع ملے جس کی بدولت وہ اپنی نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے وہ 83 رنز پر ناقابل شکست رہے جب کہ اندرے رسل نے 20 گیندوں پر 43 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کی جانب سے اشیش نہرا، جسپرٹ بھمرا اور ویرات کوہلی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو انہوں نے مقررہ 20 اوورز میں 2 اوورز کے نقصان پر 192 رنز بنائے۔ روہت شرما اور اجینکا رہانے نے ٹیم کو 62 رنز کا آغاز فراہم کیا، روہت 43 رنز بنا کر پویلین لوٹے جس کے بعد رہانے نے ویرات کوہلی کے ساتھ ملکر 66 رنز کی شراکت قائم کی اور 40 ر نز پر آؤٹ ہوگئے۔ ویسٹ انڈین کھلاڑیوں نے ویرات کوہلی 3 مواقع فراہم کیے جس کے باعث انہوں نے 33 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 1 چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 89 رنز پر ناقابل شکست رہے جب کہ کپتان دھونی بھی 15 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے اندرے رسل اور سیموئل بدری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی



















































