جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ بڑے دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا

datetime 30  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سانحہ گلشن اقبال پارک میں دھماکے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تیزی آ گئی۔ انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ چوبیس گھنٹے کے دوران 5 بڑے دہشت گرد مارے گئے۔ لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاو¿ن میں سرچ آپریشن کے دوران شناختی کوائف کی عدم دستیابی پرتیئس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خصوصی ہدایات پر دہشت گردوں کے خلاف پنجاب بھر میں آپریشن میں تیزی آ گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران انتہائی مطلوب 5 دہشت گرد مظفر گڑھ اور راجن پور میں مارے گئے۔ صوبے کے مختلف حصوں میں بھی آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔ حساس اداروں ، پولیس اور کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاعات پر مشترکہ آپریشن کئے۔ پچھلے ایک ہفتے کے دوران جنوبی پنجاب میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ایک ماہ میں مارے جانے والے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی کل تعداد 30 ہو گئی ہے۔ مختلف کارروائیوں میں 67 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد مختلف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ لاہور اور گرد و نواح میں مشترکہ آپریشن کے دوران 15 افراد جبکہ لاہور کے علاقہ علامہ اقبال ٹاو¿ن میں سرچ آپریشن کے دوران شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 23 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران شہریوں کے شناختی کوائف اور مشکوک گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…