قاہرہ(نیوز ڈیسک)نامعلوم ہائی جیکروں نے مصری ایئرلائن کا طیارہ ہائی جیک کرکے قبرص کے جنوبی ساحل کے قریب غرناطہ ایئرپورٹ پر اتارلیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہائی جیکروں نے غرناطہ کے کنٹرول ٹاور سے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے رابطہ کیا اور 8 بج کر 50 منٹ پر جہاز کو ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت دے دی گئی۔ہائی جیکر کی طرف سے تاحال کسی قسم کے مطالبات سامنے نہیں آئے ہیں تاہم ایئرپورٹ پر ایمرجنسی ٹیم تعینات کردی گئی ہے اور ایئرپورٹ کو ہر قسم کی پروازوں کیلئے بند کردیا گیا ہے جبکہ روٹین کی پروازوں کو دوسرے ایئرپورٹس کی جانب موڑدیا گیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کا کہنا ہے کہ طیارے میں ایک مسلح شخص موجود ہے۔مصری ایئرلائن کا طیارہ ایم ایس 181 اسکندریہ سے قاہرہ جارہا تھا اور اس نے صبح 8 بجے ٹیک آف کیا تھا اور اسے اڑان بھرے ہوئے ابھی صرف 30 منٹ ہوئے تھے کہ ہائی جیک ہوگیا۔ مصری ایئرلائن کی ایک خاتون اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ جہاز میں ایک بم کی موجودگی کی بھی اطلاعات ہیں۔ قبرص کے سرکاری ریڈیو نے رپورٹ دی ہے کہ طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 80 سے 81 افراد سوار ہیں۔
مصر کا طیارہ مسافروں سمیت ہائی جیک کرکے قبرص میں اتار لیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































