لاہور،فیصل آباد، سیالکوٹ ،ملتان ،حسن ابدال،(نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر رینجرز اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران راج گڑھ سمیت پنجاب بھر میں کارروائی کرتے ہوئے سانحہ گلشن اقبال پارک کے 3 مبینہ سہولت کاروں سمیت کم ازکم713 مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا ،گرفتار شدگان میں60 غیرملکی ،117افغان باشندے اور کالعدم تنظیموں کے کارندے شامل ہیں،دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے قبضے سے اہم دستاویزات بھی برآمد کرلی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے راج گڑھ میں رینجرز اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ تینوں ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان 2 روز قبل گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ملوث اور دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں، ملزمان کے قبضے سے اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔دوسری جانب آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ، حسن ابدال میں فورتھ شیڈول میں شامل کالعدم تنظیم کے چھ کارکن گرفتار کر لئے گئے ، رحیم یار خان سے سرچ آپریشن کے دوران چونتیس جبکہ قصور سے اٹھارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ بارود بھی برآمد ہوا۔ لاہور کے سانحہ گلشن اقبال کے بعد صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں امن دشمنوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن جاری ہے۔ دوران آپریشن دہشتگردوں سمیت سیکڑوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی بر آمد ہوا۔ آپریشن میں پاک فوج اور رینجرز کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت دو روز میں دو اجلاس ہوئے۔ اتوار کی رات سے اب تک لاہور ، فیصل آباد اور ملتان میں حساس اداروں نے خفیہ اطلاعات پر 5 آپریشن کئے۔ فیصل آباد سے کارروائی کے دوران 80 سے زائد مشتبہ افراد حراست میں لئے گئے۔ گوجرانوالہ سے 200 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سیالکوٹ میں 60 غیرملکیوں سمیت 250 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ میانوالی سے متعدد دہشت گرد گرفتار کر کے اسلحہ اور گولہ بارود برا?مد کر لیا گیا۔ بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ سے بھی کالعدم تنظیم کا کارندہ پکڑا گیا۔ بھکر کے علاقے کلور کوٹ میں پولیس نے دس مشتبہ افراد حراست میں لے لئے۔ جہلم ، خانیوال ، ننکانہ ، شیخوپورہ اور مظفر گڑھ سے بھی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ گرفتار افراد کی اکثریت کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ہیں جن کو نشانہ بنانے کے لئے سی ٹی ڈی ، پولیس اور حساس اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکورٹی اداروں نے 117 افغان باشندوں اور فورتھ شیڈول میں شامل 63 افراد کی نگرانی مزید سخت کر کے متعدد کو حراست میں لے لیا ہے
رینجرز اور حساس اداروں کا کریک ڈاﺅن جاری ،713 مشتبہ افراد گرفتار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
موبائل بیلنس کی میعاد 1 ماہ سے بڑھا کر 180 دن مقرر، پی ٹی اے نے صارفین کو بڑی سہولت دے دی
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر



















































