پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

طوفانی بارشوں کی تباہی جاری ، چھتیں گرنے سے 5افراد جاں بحق

datetime 20  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد، چترال،پشاور، مظفر آباد،لاہور،فیصل آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ، فیصل آباد اور چارسدہ میں چھتیں گرنے سے 5افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ چترال میں برفانی تودہ گرنے سے 5سے زائد بچے ملبے تلے دب گئے ، ایک بچے کی لاش نکال لی گئی ، دیگر کی تلاش جاری ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد36 ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے ،بالائی علاقوں میں برفباری سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔فیصل آباد اور چارسدہ میں مکانات کی چھتیں گرنیسے 5افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ فیصل ا?باد کے علاقہ جڑانوالہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 2 سمیت ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔چارسدہ کی تحصیل تنگی میں بارش کی وجہ سے کمرے کی چھت گرنیسے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔لوئر دیر،اپر دیر،شانگلہ اور ملحقہ علاقوں میں رات سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے۔استور اور قریبی علاقوں میں بارش اور برفباری سے کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ، پشاور ، راولپنڈی ، لاہور ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ دوسری جنب ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے سبب گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران منگلا اور تربیلا ڈیموں میں پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش پٹن میں 189 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ملک کے بالائی علاقوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں سے جہاں گندم کی فصل پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں وہیں ملک کے آبی ذخائر میں خاطر خوا ہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔منگلا ڈیم میں دو دنوں کے دوران پانی کی سطح میں 11 فٹ جبکہ پانی کی آمد میں 58 ہزار کیوسک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1130 اعشاریہ 60 فٹ جبکہ ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ 19 ہزار 488 کیوسک اور اخراج 26 ہزار 231 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 13 لاکھ 16 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔تربیلا ڈیم میں 48 گھنٹوں کے دوران پانی کی سطح میں 3 فٹ کا اضافہ جبکہ ڈیم میں پانی کی سطح 1452 اعشاریہ 73 فٹ ، ڈیم میں پانی کی آمد 55 ہزار کیوسک اور اخراج 15 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 16 لاکھ ایک ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ مجموعی طور پر دونوں ڈیموں میں پانی ذخیرہ 29 لاکھ 17 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…