کابل(نیوز ڈیسک) افغانستان میں طالبان کے امیر ملا اختر منصور نے تمام دھڑوں کو اختلافات ختم کرنے اور ان کی قیادت میں متحد ہو کر افغان حکومت کے خلاف لڑنے کا پیغام دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیا میں تقسیم کیے جانے والے پیغام میں افغان طالبان امیر نے دعویٰ کیا کہ طالبان یہ جنگ جیت رہے ہیں اور پہلے کے مقابلے میں بہت بہتر حالت میں ہیں۔واضح رہے کہ امریکا نے 2001 میں افغانستان پر حملہ کرکے طالبان حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا، کئی سالوں تک جاری رہنے والی کشیدگی میں اس وقت تیزی آگئی جب 2014 کے آخر میں امریکی اور اس کی اتحادی نیٹو افواج نے افغانستان سے فوج کے انخلا کا فیصلہ کیا اور شدت پسندوں سے نبردآزما ہونے کا معاملہ ناتجربہ کار افغان فورسز پر چھوڑ دیا۔طالبان کے حملوں میں گزشتہ سال موسم گرما کے دوران یکایک تیزی آگئی جس کا مقابلہ افغان حکومت نے بڑے پیمانے پر ملٹری آپریشنز سے کیا۔دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی رواں ماہ کے اوائل میں طالبان کے نمائندوں سے افغان امن مذاکرات کی بحالی کے لیے پرعزم تھے، تاہم گزشتہ ہفتے طالبان نے ایک بیان کے ذریعے مذاکرات میں شریک ہونے سے انکار کردیا۔افغانستان کو اسلامی امارات قرار دیتے ہوئے ملا اختر منصور نے کہا کہ موجودہ وقت میں تمام کوششیں طالبان کو متحد کرنے کے حوالے سے ہونی چاہیءں۔یاد رہے کہ افغان طالبان، سابق امیر ملا عمر کی ہلاکت اور ملا اختر منصور کے نئے امیر مقرر ہونے کے بعد مختلف دھڑوں میں تقسیم ہوگئے تھے۔
افغانستان میں جنگ جیت رہے ہیں، طالبان امیر ملااختر منصور کا دعویٰ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































