جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

پرویز مشرف علاج کے لئے دبئی پہنچ گئے

datetime 18  مارچ‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ڈیسک)حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے کے بعد سابق صدر پرویز مشرف علاج کے لئے دبئی پہنچ گئے ہیں۔
سابق صدر پرویز مشرف حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے کے بعد نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 611 کے ذریعے کراچی سے دبئی روانہ پہنچے۔ دبئی پہنچنے پر پرویز مشرف کے اہل خانہ، قریبی دوستوں اور آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ قبل ازیں پرویز مشرف کراچی میں اپنی رہائش گاہ سے انتہائی سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوئے، ان کے قافلے میں پولیس، رینجرز اور کمانڈوز موجود تھے۔ سابق صدر کے سیکیورٹی قافلے میں پولیس رینجرز کی موبائلوں کے علاوہ ان کے ذاتی محافظ بھی موجود تھے جب کہ 2 موبائل جیمر وین بھی سیکیورٹی قافلے میں شامل تھیں۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر کو ایئرپورٹ تک پہنچانے کے لیے 2 بم پروف گاڑیاں بھی موجود تھیں جن میں سے وہ کسی ایک بم پروف گاڑی میں سوار ہوکر ایئرپورٹ پہنچے۔ ذرائع کے مطابق پرویز مشرف نے دبئی روانگی سے قبل اہم شخصیات سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی جب کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے دبئی روانگی سے قبل سابق صدر کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی، اس موقع پر گورنر سندھ نے سابق صدر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی صحت یابی کی دعا کی۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…