پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

دہشت گردی میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،وزیراعظم

datetime 16  مارچ‬‮  2016 |

پشاور/اسلام آباد /مردان (نیوز ڈیسک ) پشاور میں سنہری مسجد روڈ کے قریب پشاور سیکریٹریٹ کے ملازمین کی بس میں دھماکے سے 15 افراد جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت 25سے زائد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اور دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہاہے ، پشاور کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔بدھ کو پولیس کے مطابق دھماکا سنہری روڈ کے قریب پشاور سیکریٹریٹ کی بس میں ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ایس پی کینٹ پشاور کاشف ذوالفقار نے دھماکے میں 15 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بس معمول کے مطابق اپنے مقرر وقت پر مردان سے سرکاری ملازمین کو لے کر پشاور آرہی تھی جبکہ دھماکا خیز مواد بس کے اندر سیٹ کے نیچے نصب تھا۔ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید مروت کے کہا کہ بس میں 40 سے زائد افراد سوار تھے اور بظاہر دھماکا پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق بس میں 8 کلو گرام بارودی مواد ٹائم ڈیوائس کے ساتھ سی این جی کے چار سلنڈرز کے قریب نصب کیا گیا تھا، جس کے پھٹنے سے مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کئے۔زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اور دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں چند زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ صورتحال کے پیش نظر پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 27 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جب کہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق مردان سے تھا جب کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے متعدد افراد کو ریسکیو حکام نے کاٹ کر باہر نکالا۔صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان ،سابق صدر آصف علی زرداری ،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،جمیعت علما اسلام کے امیر مولانافضل الرحمان ،امیر جماعت اسلامی سنیٹر سرالج الحق ،وزیر اعلی خیبر پختونخواپرویز خٹک سمیت دیگر نے پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے بم دھماکے کی مذمت اور اس میں قیمتوں جانوں کی ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے، جبکہ حملے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم جانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماو¿ں نے بھی بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔واضح رہے کہ ستمبر 2013 میں بھی پشاور کے چارسدہ روڈ پر سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق جب کہ 40 سے زخمی ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…