اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

پاکستانی قانون پر عمل نہیں کرنا تو عما رتو ں پر داعش کا جھنڈا لگا دیا جائے،سپریم کورٹ

datetime 14  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے شہری علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں اور سیکیورٹی کے نام پر رکاوٹوں کے مقدمے میں وزارت داخلہ کو آئی جی اسلام آباد اور موٹروے پولیس کے دفاتر دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے دو ہفتوں کی مہلت دے دی ہے۔ جبکہ ضلعی عدالتی کی جگہ پر کام کرنے والی اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھی دوسری جگہ منتقل نہ ہونے پر عدالت عالیہ سے ان کے رجسٹرار کے ذریعے جواب طلب کیا ہے جبکہ چیئرمین سی ڈی اے کو حکم دیا ہے کہ چار سو نجی تعلیمی اداروں کی منتقلی کے حوالے سے جامعہ پلان اور ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کی منتقلی بارے جواب 11 اپریل تک عدالت میں پیش کریں۔دو رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس شیخ عظمت سعید نے سیکرٹری داخلہ کی جانب سے آئی جیز کے دفاتر خالی کرنے کیلئے دو سے تین ماہ کی مہلت طلب کرنے پر ریما رکس دیئے ہیں کہ کیا آئی جیز کے دفاتر پر قانون کا اطلاق نہیں ہوتا اگر دفاتر پر پاکستان کا جھنڈا لگا ہے تو پاکستانی قانون پر عمل کرنا ہوگا اور اگر پاکستانی قانون پر عمل نہیں کرنا تو بہتر ہے داعش کا جھنڈا لگا دیا جائے چیئرمین سی ڈی اے کام نہیں کرسکتے توبتا دیں عدالت کے ساتھ مذاق کیاجارہا ہے بتایا جائے کیا سیکٹر سیون اور ایٹ اسلام آباد کا حصہ نہیں ہیں انہوں نے یہ ریمارکس پیر کے روز دیئے ہیں اس دوران جب سماعت شروع ہوئی تو سیکرٹری داخلہ سیکرٹری کیڈ ، سیکرٹری مواصلات اور دیگر حکام پیش ہوئے سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ آئی جیز کے دفاتر خالی کرنے میں دو سے تین ماہ کا عرصہ لگ جائے گا اس کیلئے مہلت دی جائے اس پر عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور سکریرٹی خارجہ کی سرزنش کی اگر آپ نے دفاتر کیلئے جگہ ڈھونڈنی ہوتی تو اور بات تھی حد ہوگئی ایک ماہ میں آپ دفاتر کی جگہ ہی نہیں ڈھونڈ سکے اگر یہ بات ہے تو جو دفاتر بند کئے ہیں پھر ان کو بھی کھلوا دیتے ہیں چیئرمین سی ڈی اے کو بیان حلفی دینا ہوگا کہ جو یہ مدت چاہتے ہیں اس مدت میں دفاتر خالی کردیئے جائینگے یہ نہیں ہوسکتا کہ باقی سب تو قانون پر عملدرآمد کریں اور قانون پر عملدرآمد کرانے والے ادارے خود قانون کی خلاف ورزی کریں اس بات کی قطعی اجازت نہیں دینگے کیا یہ سکیورٹی ادارے حکومت کو شرمندہ کرنا چاہتے ہیں اگر تو یہ پاکستان کے قانون کے پابند ہیں تو اس پر انہیں عمل بھی کرنا ہوگا اگر یہ پاکستانی قانون کے پابند نہیں ہیں تو پھر داعش کاجھنڈا لگادیں عدالت نے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ مشورہ کرکے بتائیں کہ آئی جی اسلام آباد اور آئی جی موٹروے پولیس اسلام آباد سے کب اپنے دفاتر خالی کرینگے اور اپنی عمارتوں میں منتقل ہوں گے اس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا بھی کہ انہیں وقفے کے بعد تک کا وقف دے دیں وہ مشاورت کرلیں اس پر عدالت نے مہلت دے دی ۔وقفے کے بعد ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر الرحمان نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ ہم آئی جی اسلام آباد کا دفتر پولیس لائین جبکہ آئی جی موٹروے کا دفتر ایمگریشن میں منتقل کر دیں گے اس کے لئے ہمیں کچھ مہلت دی جائے۔ جبکہ سی ڈی اے کے وکیل شاہد حامد نے عدالت کو بتایا کہ کافی حد تک سفارتخانے منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ کئی گیسٹ ہاؤسز نے رضاکارانہ اور کئی کو ہم نے خود بند کر دیا ہے دس سے پندرہ سال کا عرصہ ہے اور اس دوران پیدا شدہ مسائل راتوں رات حل نہیں ہو سکتے۔ اس پر عدالت نے انہیں کہا کہ آپ عدالت کا وقت ضائع نہ کریں کم از کم اتنے عرصے میں کچھ نہ کچھ پیش رفت تو نظر آنی چاہئے تھی اسلم خاکی عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ایف 8 کچہری کے لئے زمین الاٹ ہوئی تھی وہاں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے قبضہ جما رکھا ہے۔ جبکہ ایف آئی ہیڈ کوارٹر نے سیکیورٹی کے نام پر پورا علاقہ بند کیا ہوا ہے۔ لہذا اسلام آباد ہائیکورٹ کو ہدایت کی جائے کہ وہ اپنی جگہ منتقل ہوں اور ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کو بھی منتقل کیا جائے۔ اس پر عدالت نے کہا کہ شہر کی منصوبہ بندی متعلقہ اداروں کا کام ہے۔ بعد ازان عدالت نے سماعت 11 اپریل تک ملتوی کرتے متعلقہ حکام سے جواب طلب کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…