لاہور(صباح نیوز )سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے رہائی کے بعد کچلاک کے کسی ہوٹل میں کھانا نہیں کھایا اور نہ ہی 350 روپے کا بل ادا کیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا سب سے پہلے نہاری کھائی ہے۔ ساڑھے چار سال بعد واپس گھر آنے والے شہباز تاثیر کے بارے میں کہا جا رہا تھاکہ انہوں نے کچلاک کے ہوٹل سے روایتی کھانے کے بدلے تین سو پچاس روپے کا بل ادا کیا تھا اور اسی ہوٹل کے مالک کے فون پر اپنی والدہ سے پہلی گفتگو کی۔ واضح رہے کہ شہباز تاثیر کو 26اگست 2011 میں لاہور کے علاقے گلبرگ سے اغوا کر لیا گیا تھا۔ اغوا کاروں کی جانب سے 50کروڑ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ شہباز تاثیر گلبرگ کے علاقے حسین چوک کے قریب اپنے دفتر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل اور گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے انہیں گن پوائنٹ پر روکا اور اپنے ساتھ لے گئے۔
رہائی کے بعد کچلاک میں ہوٹل پر کھانا نہیں کھایا:شہباز تاثیر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































