نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے اقتصادی راہدری منصوبے کی حفاظت کیلئے چینی فوج کی خدمات حاصل کرلی ہیں،اس سلسلے میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کو تعینات کیا جائے گا۔ بھارتی ٹی وی چینل ”این ڈی ٹی وی “ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اقتصادی راہدری منصوبے کی حفاظت کیلئے چینی فوج کی خدمات حاصل کرلی ہیں،چینی افواج کی پاکستان میں موجودگی بھارت کیلئے باعث تشویش ہے۔نئی دہلی نے اس سے پہلے بھی گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں چینی افواج کی موجودگی پر اعتراض اٹھایا تھا۔رپورٹ کے مطابق سیکورٹی اداروں نے نئی دہلی کو بتایا کہ پاکستان نے اقتصادی راہداری منصوبے کی حفاظت کیلئے تین آزاد انفینٹری بریگیڈ اور دو اضافی آرٹلری رجمنٹوں کو تعینات کیا ہے۔ایک اعلیٰ بھارتی حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ ہم اس پیش رفت کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیںممکنہ طور پر پاکستان میں تعینات ہونے والے چینی فوجیوں کی تعداد کے بارے میں ٹھیک سے اندازہ نہیں ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بلوچستان سے شروع ہو کر مکران کوسٹ کے ساتھ چلتا ہوا شمالی علاقے کو لاہور اور اسلام آباد سے ملاتا ہوا گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے گزرتا ہے اور پھر قراقرم ہائی وے سے ہوتا ہوا چین کے سنکیانگ صوبے میں کاشغر میں جاکر ختم ہوتا ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری کا پہلا مرحلہ دسمبر 2016 تک فعال ہونے کا امکا ن ہے ا ور یہ مکمل طور پر تین سالوں میں تیار ہونے کی امید ہے۔
پاکستان نے چین سے فوجی مدد مانگ لی، بھارتی میڈیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































