کلکتہ (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ ٹی 20 میں شرکت کے لئے کلکتہ پہنچ گئی ، سارو گنگولی نے استقبال کیا ، ایئرپورٹ پر سخت سکیورٹی بھارتی مسلح افواج کے دستے کے حصار میں بلٹ پروف بس کے ذریعے ٹیم کو ہوٹل پہنچایا گیا ، وزیراعلیٰ ممتا بینر جی براہ راست سکیورٹی کی نگرانی کی ۔تفصیلات کے مطابق 25رکنی وفد پر مشتمل پاکستان کرکٹ ٹیم ہفتہ کے روز دبئی کے راستے غیر ملکی ایئر لائن ای ٹی ڈی 256 کے ذریعے کلکتہ ائرپورٹ پہنچی تو ایئرپورٹ پر سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی نے پاکستانی ٹیم کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر کلکتہ ائرپورٹ پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس کے ساتھ فوج کا ایک دستہ بھی تعینات تھا پاکستانی ٹیم کے لئے بلٹ پروف بس لائی گئی تھی اور اس بس میں ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پولیس اور نیم فوجی دستوں کے حفاظتی حصار میں تاج ہوٹل پہنچایا گیا۔ وزیراعلیٰ ممتا بینر جی براہ راست سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کرتی رہی ۔ پاکستانی ٹیم آج اتوار کو سری لنکا کے ساتھ وارم اپ میچ کھیلے گی ۔ائرپورٹ پر سارو گنگولی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت میچ کی میزبانی کے لئے تیار ہیں اور یہ میزبنی دکھانے کا بہترین موقع ہے پاک بھارت میچ کے لئے بہترین انتظامات کرینگے بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ٹیم کو سربراہان مملکت کے برابر سکیورٹی دی گئی ہے
پاکستانی شاہینوں کی بھارتی سرزمین پرلینڈنگ ، استقبال کس نے کیا ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































