کوئٹہ(نیوز ڈیسک)طوفانی بارشوں نے بلوچستان میں تباہی مچا دی ، پشین اور شیرانی میں چھتیں گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت تیرہ افراد جاں بحق ہو گئے ، نوشکی میں سیلابی ریلا آٹھ گھر بہا کر لے گیا ، ٹانک میں چھت گرنے سے بچہ اور کروڑ لعل عیسن میں دو خواتین دم توڑ گئیں۔آسمان سے برستا پانی قہر بن گیا ، مسلسل طوفانی بارش نے بلوچستان میں زندگی مفلوج کر دی ، شیرانی کے علاقے شنا پونگا میں مکان کی چھت گرنے سے ماں تین بیٹیوں اور بیٹے سمیت جاں بحق ہو گئی ، لورالائی میں پرائمری اسکول کی چھت گرنے سے چار بچیاں زخمی ہو گئیں۔نوشکی کے علاقے سید پالیزئی میں ریلا آٹھ گھروں کو بہا لے گیا ، پنچپائی میں دس فٹ سے زیادہ ریلوے ٹریک بھی پانی میں بہہ گیا ، کوئٹہ ، چمن ، ڑوب ، پشین کے علاقے کلی عاجیزئی سیداں میں بھی مکان کی چھت گر گئی ، ملبے تلے دب کر پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔سبی ، نصیر آباد ، قلعہ عبداللہ ، خضدار ، جھل مگسی اور دیگر علاقے بھی شدید بارش کی لپیٹ میں ہیں ، سڑکیں بند ہونے سے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہے ، لوگ بھی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ادھر خیبر پختونخوا میں بھی بادل وقفے وقفے سے برس رہے ہیں ، ٹانک کے گاؤں ورو میں مکان گرنے سے بچہ جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔پنجاب میں لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن میں بھی مکان کی چھت گرنے سے دو خواتین دم توڑ گئیں۔راولپنڈی ، اسلام آباد ، لاہور ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد، ملتان اور دیگر علاقوں میں بھی برستے بادلوں نیجل تھل ایک کر دیا ، لاہور میں ڑالہ باری بھی ہوئی ، اندرون سندھ سکھر اور لاڑکانہ سمیت کئی علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی بھی رم جھم کی پیش گوئی کی ہے۔
بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں طوفانی بارش سے کئی گھر تباہ ، خواتین سمیت 13افراد جاں بحق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































