اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے سندھ حکومت کی درخواست پر غلام حیدر جمالی کی جگہ اے ڈی خواجہ کو نیا آئی جی مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے آئی جی پولیس کے لئے وزیراعظم نواز شریف کو اے ڈی خواجہ، اور نثار مہر سمیت 3 نام ارسال کئے تھے، وزیراعظم نواز شریف نے مشاورت کے بعد اللہ دینو خواجہ کو نیا آئی جی سندھ پولیس مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے اور بہت جلد اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔اے ڈی خواجہ کا تعلق ٹنڈو محمد خان سے ہے اور وہ سندھ کے 6، 7 اضلاع میں ایس ایس پیز بھی رہ چکے ہیں، انھیں بہترین ریکارڈ اور تجربے کی بنیاد پر آئی جی سندھ پولیس تعینات کیا گیا۔واضح رہے کہ غلام حیدر جمالی کے خلاف کرپشن، خلاف ضابطہ تقرریاں اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی سمیت متعدد مقدمات سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں جس کی وجہ سے وہ صوبائی حکومت کیلئے بھی مشکلات کا باعث بن رہے تھے۔
غلام حیدر جمالی کی جگہ اے ڈی خواجہ نئے آئی جی سندھ پولیس تعینات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































