نیویارک(نیوزڈیسیک)نیویارک میں ایک امریکی عدالت کی جانب سے جاری فیصلے میں ایران کو11ستمبر 2001کے حملوں میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ایران کو حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کو ساڑھے دس ارب ڈالر بطور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔جرمن اخبارکے مطابق امریکی عدالت کے جج جارج ڈینیئلز نے ایران کی جانب سے غیر حاضری میں یہ فیصلہ سنایا کہ ایران انشورنس کمپنیوں اور ہلاک شدگان کے گھر والوں کوساڑھے سات ارب ڈالر ہرجانے کی ادائیگی کرے۔اس کے علاوہ مزید 3 ارب ڈالر کی رقم انشورنس کمپنیوں اور جائداد کے نقصان اور دفاتر میں کام رک جانے کا سبب بننے کی مد میں ادا کرے۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہر خاندان کو 88 لاکھ ڈالر ملیں گے۔ ان میں 20 لاکھ ڈالر متاثرہ خاندانوں کو پہنچنے والے دکھ اور مورال برباد ہونے کا ہرجانہ جب کہ 68 لاکھ ڈالر 11 ستمبر 2001 میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والے ہر شخص کے اہل خانہ کو مادی نقصان کے ہرجانے کے طور پر دیے جائیں گے۔اخبار نے مزید بتایا کہ جج ڈینیئلز کا کہنا تھا کہ ایران اس تخریبی کاروائی میں دہشت گردوں کی مدد کے حوالے سے اپنے بری ہونے کو ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔
گیارہ ستمبر حملہ:امریکی عدالت نے ایران کو ملوث قراردیدیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































