اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کی ذمہ داری بھارتی حکومت اورآئی سی سی پر ہوگی ٗ وزارت داخلہ مطمئن ہے تو ٹیم بھارت بھجوانے میں کوئی حرج نہیں ۔وزیراعظم محمد نواز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی جس میں کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے یا نہ بھیجنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات کے دوران وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے بھارت جانے والی سیکیورٹی ٹیم کی ابتدائی رپورٹ سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا اور رپورٹ میں دھرم شالہ میں پاک بھارت میچ سے متعلق سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا ٗ چوہدری نثار نے پاک بھارت میچ کا مقام تبدیل ہونے کی صورت میں ٹیم بھجوانے کی تجویز پیش کی اور کہا کہ قومی ٹیم کو بھارت میں سیکیورٹی مسائل کا سامنا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کی ذمہ داری بھارتی حکومت اور آئی سی سی پر ہوگی تاہم اگر وزارت داخلہ مطمئن ہے تو ٹیم بھارت بھجوانے میں کوئی حرج نہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم بھیجنے کو سیکیورٹی سے مشروط کیا تھا جس کیلئے دو رکنی وفد بھارت گیا جہاں اس نے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کی۔
قومی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کی ذمہ داری بھارتی حکومت اورآئی سی سی پر ہوگی ٗ نواز شریف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اصفہان میں دو دن
-
عالمی منڈی میں سونےکی قیمت کریش کرگئی، تاریخ کی سب سے بڑی کمی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل نیا تنازع کھڑا ہوگیا
-
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء کا انتقال ہو گیا
-
حکومت نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے
-
ایک ساتھ 4چھٹیاں، عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی
-
پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار قرضہ قبل از وقت واپس کردیا
-
بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ کے معائنے اور ٹیسٹ کی تصدیق،بینائی کیوں متاثر ہوئی؟تفصیلات سامنے آگئ...
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر آئی سی سی کا ردعم...
-
راولپنڈی، مری روڈ پر چلتی جیپ میں اسٹنٹ کی ویڈیو وائرل، ٹک ٹاکر گرفتار
-
برطانیہ میں زیادہ تر پاکستانیوں کی جانب سے جنسی جواز کے تحت سیاسی پناہ کی درخواست دینے کا انکشاف
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں پی سی بی نے پلان تیار کرلیا
-
گھر بیٹھے شہری کو 50 ہزار روپے مالیت کے 5 ٹریفک چالان پہنچ گئے، زندگی ہی الٹ گئی
-
ملک کے مختلف حصوں میں 3 فروری تک بارش اور برفباری کا امکان















































