لاہور(نیوز ڈیسک ) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کو خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ سے لاہور پہنچایا گیا ، لاہور آئیر پورٹ پر انکے اہل خانہ نے استقبال کیا ، تفصیلات کے مطابق بدھ کے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو چار سال چھ ماہ بارہ دن بعد بازیاب کرانے کے بعدسخت سکیورٹی حصار میں خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچا دیا گیا ہے ،لاہور آئیر پورٹ پر شہباز تاثیر کے اہل خانہ نے انکا استقبال کیا جہاں سب سے پہلے انکی والدہ آمنہ تاثیر نے انہیں گلے لگایا اور باری باری کرکے انکی دیگر اہل خانہ سے ملاقات ہوئی،شہباز تاثیر کو سخت سکیورٹی حصار اور بلٹ پروف گاڑی میں ائیر پورٹ سے گھر منتقل کیاگیا ، شہباز تاثیر کی رہائشگاہ کے اطراف کے تمام راستے سیل کر دیئے گئے ہیں اور انکے گھر کے چاروں اطراف اور اندر سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں ، واضح رہے کہ شہبازتاثیر کو ا±ن کے والد سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے7ماہ22دن بعدلاہور سے اغواکیاگیا، تھا اور منگل کے روز انہیںبلوچستان کے علاقے کچلاک سے سکیورٹی فورسز نے انہیں 4 سال6 ماہ 12 دن بعد بازیاب کرایا تھا۔
شہباز تاثیر اپنے گھر لاہور پہنچ گئے،اہلخانہ خوشی سے رو پڑے،سکیورٹی کے سخت انتظامات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































