نئی دہلی (نیوز ڈیسک)ہندو انتہا پسندوں نے دو ٹوک کہ دیا کہ پاک بھارت ورلڈ ٹی 20 میچ نہیں ہونے دیں گے ، ہندو انتہا پسند اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ، ورلڈٹی 20 میں پاک بھارت میچ کا دھرم شالا میں انعقاد کھٹائی میں پڑنے لگا۔بھارتی انتہا پسندوں کہتے ہیں کہ پاک بھارت میچ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے ، یہی نہیں دھرم شالہ میں پچ کھودنے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔ہندو انتہا پسندوں نے پاک بھارت میچ کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کی بھی دھمکی دی ، ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ ویر بہادر سنگھ بھی پاک بھارت میچ کی مخالفت کر چکے ہیں اور کھلے الفاظ میں کہ چکے ہیں کہ پاکستانی ٹیم کا بھارت آنا رسک ہے ، ٹیم کو فول پروف سیکورٹی فراہم نہیں کی جاسکتی۔ جبکہ بی سی سی آئی کے سیکرٹری انو راگ ٹھاکر اور چیئرمین آئی پی ایل راجیو شکلا شیڈول کے مطابق میچ ہونے کی یقین دہانی کرا چکے ہیں۔ان سب یقین دہانیوں کے باوجود ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے بھارت میں کھیلیں یا نہیں ،ضمانت دی جائے۔دوسری جانب وزیر داخلہ چودھری نثارعلی نے وزیر اعظم نواز شریف کو تخفظات سے آگاہ کر دیا ہے جس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے ورلڈ ٹی20 سے پہلے سیکورٹی ٹیم بھارت بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے چودھری نثارعلی کا آج شام 6 بجے پریس کانفرنس میں اہم اعلان بھی متوقع ہے۔
پاکستانی ٹیم بھارت آئی تو پچ کھود دیں گے: ہندو انتہا پسندوں کی دھمکی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































