کراچی( نیوز ڈیسک ) سیاسی خوابوں کے بادشاہ منظور وسان کا کہناہے کہ انہوں نے ایک اور خواب دیکھا ہے جس میں وہ آئندہ چند روزمیں بہت سے ااہم لوگوں کو گرفتار ہوتے دیکھ رہے ہیں۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر منظور وسان کا کہنا تھا کہ وہ اس دفعہ کسی اور کا نقصان ہوتے دیکھ رہے ہیں ،پی پی پہلے سیمضبوط ہو گی اور پارٹی کا کوئی نقصان نہیں ہو گا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے پہلے میڈ ٰیا سے بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’میں نے پہلے ہی کہا تھا مارچ میں حالات خراب ہونگے ‘‘۔ اس کے علاوہ اپنے خواب کا تذکرہ کرتے ہوئے بولے کہ خواب دیکھ رہا ہوں ملک کے حالات خراب ہونگے اور کچھ لوگ آئیں گے اور کچھ جائیں گے۔