جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

مصطفیٰ کمال نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا

datetime 3  مارچ‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ڈیسک)سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ میں اور انیس قائم خانی آج ایک تنظیم یا پارٹی کا اعلان کررہے ہیں جس کا کوئی نام نہیں ہے۔انہوں نے قومی پرچم دکھاتے ہوئے کہ یہ میری پارٹی کا پرچم ہے۔کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک گھر میں انیس قائم خانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے الطاف حسین صاحب کے ’’را‘‘سے تعلقات ہیں، حکومتیں ،ادارے، اسٹیبلشمنٹ سب یہ بات جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران فاروق کے قتل کے بعداسکاٹ لینڈ یارڈ والے الطاف صاحب کے گھر سے ٹرک بھرکرسامان لے گئیاوراسکاٹ لینڈ یارڈنے الطاف صاحب کے تین دن تک مسلسل انٹرویوز کیے، ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے 20سال کا سارا کچا چٹھا سکاٹ لینڈ والوں کو بتادیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری واپسی کا مقصد یہی سچ سب کو بتانا ہے، کسی کو لگتا ہے میں غلط بیانی کررہا ہوں توبتائے ،میں ثابت کروں گا۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پارٹی کا سسٹم پتا تھا ،جانتا تھا پارٹی چھوڑی تو جان کوخطرہ ہوسکتا ہے،ہم نے موت اور ذلت دینے کاٹھیکہ الطاف صاحب کو دے رکھا تھا،الطاف صاحب مسلسل جھوٹ بولتے چلے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الطاف صاحب کو سات، آٹھ ہزار لاشیں چاہئیں جن پر وہ سیاست کرسکیں۔میں سب سے کہہ رہاہوں کہ کیا صولت مرزا اپنی ماں کے پیٹ سے مجرم پیدا ہواتھا ، صولت مرزا کو شاہد حامد کا قاتل کس نے بنایا، کیا اجمل پہاڑی اپنی ماں کے پیٹ سے اجمل پہاڑی پیدا ہواتھا ، اسے قاتل کس نے بنایا۔انہوں نے الطاف حسین کا نام لئے بغیر کہا کہ آج اس شخص کی وجہ سے اردو بولنے والوں کو’’ را‘‘ کا ایجنٹ کہا جارہا ہے، صولت مرزا اور اجمل پہاڑی جیسے لوگ اس پارٹی میں آکر را کے ایجنٹ بنے۔مصطفیٰ کمال نے پاکستان کے لوگوں سے اپیل کی کہ صرف ایک شخص کی وجہ سے پوری اردو بولنے والی قوم سے نفرت نہ کریں اور انہیں بھی اتنا ہی محب وطن سمجھیں جتنا کسی اور صوبے کا رہنے والا ہے۔ اسٹبلشمنٹ بھی ایسا لائحہ عمل بنائے کہٓئندہ کوئی ’’را‘‘ کا ایجنٹ نہ بنے۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین توبہ کریں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ الطاف صاحب کو نیک ہدایت دے۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…