ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

نظریاتی و مذہبی کارکنان کی بڑی تعداد نے پاکستان مسلم لیگ کو خیرباد کہ دیا

datetime 3  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ کے نظریاتی و مذہبی کارکناں کی بڑی تعداد نے ملک بھر سے دیرنیہ جماعت کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہ دیا ہے ۔وزیر اعظم ہاوس سمیت چاروں صوبائی صدورپریشانی میں مبتلا ہو گئے ۔آزاد جموں کشمیر کے نئے آمدہ انتخابات پر حکمران جماعت کو شدید دھچکا لگنے کا امکان ہے ۔آن لائن کو وزیر اعظم ہاؤس کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ کوسانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد دوسرا دھچکا ممتاز قادری کے تختہ دار پر لٹکائے جانے پر لگا ہے اور اس حوالے سے ملک بھر میں ہزاروں کی تعدادمیں مسلم لیگ کو مذہبی عقیدت کے لوگوں نے کنارہ کشی کرتے ہوئے سوشل میڈیا سمیت دیگر ذرایع سے اعلان کر دیا ہے کہ وہ اب مسلم لیگ کا حصہ نہیں ہیں ،ذرائع نے بتایا کہ آزاد جموں کشمیر میںآنیوالے عام الیکشن پر بھی کافی مذہبی اثرات پڑنے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں اعلیٰ قیادت نے عوام کو یقین دلانے اور انہیں قائل کرنے کے لیے میڈیا میں ہونہار ترجمان ن لیگ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔مسلم لیگ کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شفاف انکوائری کے بعد ملزمان کی گرفتار ی کے حوالے سے ملک بھر میں ایک بھر پور آواز اٹھنے والی ہے اور ممکن ہے وہ آواز حکمران جماعت کے اہم رہنماؤں کو لپیٹ میں لے گی ۔دوسری جانب وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو یہ پریشانی بھی لاحق ہے کہ آزاد کشمیرکے الیکشن میں جس انداز سے وہ مسنداقتدار پر آنے کے لیے پر تول رہے تھے اور انہیں یقین کامل تھا کہ وہ بھر پور کامیابی حاصل کرلیں گے اب یہ ممکن نہ ہو سکے کیونکہ ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد مسلم لیگ کے نظریاتی کارکنان نالاں نظرآتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…