اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کے اراکین کی اکثریت نے پنجاب کے تحفظ حقوق نسواں کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کرنے کی رائے دی ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس سربراہ مولانا محمد خان شیرانی کی سربراہی میں ہوا جس میں پنجاب میں پاس ہونے والے تحفظ حقوق نسواں کے نکات کا جائزہ لیا گیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے بیشتر اراکین بل منظور کرانے پر اراکین پنجاب اسمبلی پر برس پڑے اور بل کو غیر شرعی اور غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کرنے کی تجویز پیش کردی۔اسلامی نظریاتی کونسل کے تمام اراکین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تحفظ حقوق نسواں میں شوہر کو گھر سے 2 روز کے لئے باہر نکالنے کی شق غیر اسلامی ہے جب کہ ایک رکن پنجاب علامہ افتخار نقوی نے رائے دی کہ تحفظ قانون نسواں کو مسترد نہ کیا جائے، قانون مسترد کرنے سے محاذ آرائی پیدا ہو گی۔اراکین کا کہنا تھا کہ منظوری سے پہلے بل کی سفارشات کو اسلامی نظریاتی کونسل میں پیش کیا جانا چاہیئے تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا، خواتین کا تحفظ چاہتے ہیں لیکن غیر شرعی اور غیر اسلامی طریقہ کار کسی صورت منظور نہیں۔
پنجاب کا تحفظ حقوق نسواں بل مسترد کیا جائے: اسلامی نظریاتی کونسل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































