واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) بغل میں چھری ، منہ میں رام رام ، بھارت داعش کو ہتھیاروں اور بارود کی بڑے پیمانے پر فراہمی میں ملوث نکلا۔امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں تباہی مچانے والے بیشتر ہتھیار بھارتی کمپنیوں کے تیار کردہ نکلے۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی چونکا دینے والی رپورٹ کے مطابق شام میں داعش جنگجو تباہی پھیلانے کیلئے بڑی تعداد میں بھارتی اسلحہ اور بارود استعمال کر رہے ہیں۔ برطانوی تحقیقاتی ادارے کے حوالے سے اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ داعش جنگجوؤں کو اسلحہ بارود اور دیگر جنگی سامان فراہم کرنے والوں میں ترکی اور بھارت پیش پیش ہیں۔ داعش کی جانب سے استعمال ہونے والے ڈیٹونیٹر ، سیفٹی فیوز اور دیگر تباہ کن ہتھیار بھارتی کمپنیوں کے تیارکردہ ہیں۔ اخبار کے مطابق داعش جنگجو شام میں 20 ممالک کی 51 کمپنیوں کے ہتھیار اور دیگر جنگی سامان استعمال کر رہے ہیں۔ ان ممالک میں امریکا ، روس ، چین ، برازیل ، ایران ، بلیجیئم ، نیدرلینڈ اور جاپان شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق داعش جنگجوؤں کو 13 ترک اور 7 بھارتی کمپنیاں جنگی آلات ، دھماکا خیز مواد اور دیگر سامان سپلائی کررہی ہیں۔ بھارتی کمپنیاں اسلحہ اور بارود ترکی اور لبنان بھجواتی ہیں جہاں موجود کمپنیاں یہ سامان شام میں داعش جنگجوؤں کو سپلائی کرتی ہیں۔ داعش جنگجو دھماکا خیز مواد کی تیاری میں فرٹیلائزر اور امونیم نائٹریٹ استعمال کرتے ہیں جو زیادہ تربھارتی اور ترک کمپنیاں فراہم کرتی ہیں۔
بھارت داعش کو اسلحہ فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے :امریکی اخبار کا انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































