پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعظم نے پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی محمد مالک کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا

datetime 2  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی محمد مالک کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اس سلسلے میں وزیر اعظم کے پرسنل سیکرٹری قمرالزمان نے وزیر اعظم کیمپ آفس جاتی عمرہ رائیونڈ لاہور سے کرپشن کی تحقیقات کے لئے خط سیکرٹری اطلاعات کو جاری کیا ہے ۔جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی محمد مالک کے خلاف پی ٹی وی کے سابق یونین صدر آغا رشید بلا نے جن بے قاعدگیوں ، غیر قانونی تعیناتیوں ، من پسند افراد کو بھاری تنخواہوں پر رکھنے اور غیر قانونی ترقیاں ، پی ٹی وی سٹوڈیو چاغی سمیت دیگر ٹھیکوں میں کمیشن حاصل کرنے ، کرکٹ رائٹس مہنگے داموں خریدنا ،مختلف چینلز پر چلے ہوئے ڈرامے مہنگے داموں خریدنے کے حوالے ے تحقیقات کر کے وزیر اعظم آفس کو آگاہ کیا جائے ۔آغا رشید بال نے چیئرمین نیب ، ڈی جی ایف آئی اے ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ، چیئرمین پی ٹی وی ، ایم ڈی پی ٹی وی کو بھی اپنے خط کے ذریعے اپیل کی ہے کہ محمد مالک اور اس کے حواریوں نے جس انداز سے قومی ادارے کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اور تباہی سے دوچار کر دیا ہے کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جائے ۔ آغا بلا نے کہاکہ پی ٹی وی کے ان افسران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے جو محمد مالک کی کرپشن اور لوٹ مار میں ساتھ ساتھ رہے یاد رہے کہ محمد مالک اور اس کی ٹیم سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات اور مختلف اعلی حکومتی حکام کو پی ٹی وی کی ترقی کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لیتے رہے ہیں اس وقت پی ٹی وی تاریخی خسارے کا شکار ہے ملازمین کو تنخواہیں دینا دشوار ہو چکا ہے پی ٹی وی کے پینل پر موجود مختلف ہسپتالوں ، نرسنگ ہومز نے علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے میڈیکل سٹورز نے پی ٹی وی ملازمین کو ادارے کی طرف سے عدم ادائیگی کی بنا پر ادویہ کی فراہمی سے انکاری ہیں اس وقت پی ٹی وی ملازمین شدید مایوسی کا شکار ہیں پی ٹی وی کے چیئرمین عطاالحق قاسمی اور ایم ڈی سید عمران گردیزی سے امید لگائے بیٹھے ہیں کہ وہ اس قومی ادارے کو تباہی سے بچالیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…