اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کراچی ایئرپورٹ کے لاؤنج میں اس وقت عجیب و غریب صورتحال پیدا ہو گئی جب ممتاز قادری کے چاہنے والوں نے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو دیکھا تو انہوں نے وفاقی وزیر پرویز رشید کو جوتا دکھایا اور کہا کہ یہ جوتا اس قابل بھی نہیں کہ اسے اس شخص (وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید) کو مارا جائے۔ یہ ساری صورتحال ایئرپورٹ سکیورٹی حکام کی موجودگی میں پیش آئی مگر اس موقع پر کسی نے بھی وفاقی وزیر اطلاعات کی حمایت نہیں کی بلکہ گو نواز گو کے نعرے اور ’’قادری تیرے جانثار بے شمار بے شمار‘‘ کے نعرے لگائے گئے۔یہ کسی وفاقی وزیر کی ملکی تاریخ کی پہلی اور بدترین تذلیل ہے۔ حالانکہ پرویز رشید کل اپنے بیان میں یہ واضح کر چکے ہیں کہ ممتاز قادری کو پھانسی عدالتوں نے دی نہ کہ حکومت نے۔