جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

ممتاز قادری کی سزائے موت ،حکومت کا باضابطہ والا ردعمل سامنے آگیا

datetime 29  فروری‬‮  2016 |

کراچی(نیوزڈیسک)ممتاز قادری کی سزائے موت ،حکومت کا باضابطہ والا ردعمل سامنے آگیا، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ممتاز قادری کی سزائے موت عدالتی معاملہ ہے اس پر احتجاج بے جا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی بڑے سمجھدار اور باشعور لوگ ہیں، امن و امان کے لئے کراچی کے ہر شہری نے بڑی قیمت ادا کی ہے، ہمیں دہشت گردی کی سوچ کو ختم کرنا ہے، دہشت گردی ختم کر کے کراچی کی روشنیاں واپس لائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تربیت میں کوتاہی سے معاشرے میں بدامنی پھیلتی ہے، تمام لوگوں کو عدالتی فیصلے کا احترام کرنا چاہیئے، ممتاز قادری کی سزائے موت پر احتجاج بلا جواز ہے، پاکستان کو لفظوں کی جنگ نے بہت نقصان پہنچایا اس لئے ماضی کی غلطیوں کو دہرانے کے بجائے انھیں درست کرنا اور ان پر قابو پانا ہوگا۔پنجاب اسمبلی میں حقوق تحفظ خواتین بل کی منظوری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ایک طرف وہ لوگ کھڑے ہیں جو ماں بہن بیٹیوں پر ظلم اور تشدد کرنا چاہتے ہیں اور دوسری طرف وہ لوگ کھڑے ہیں جو ماں، بہن بیٹیوں کے سروں پر ہاتھ رکھ رہے ہیں اور ہماری حکومت دوسری طرف کھڑی ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…