بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خیبر پختونخواہ کے نئے گورنر اقبال ظفر جھگڑا کا تعارف

datetime 25  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اقبال ظفر جھگڑا 17 مئی 1947 کو پشاور کے نواحی گاوں جھگڑا میں پیدا ہوئے۔ ان کے دادا ابراھیم خان جھگڑا اور والد ملک مظفر خان جھگڑا تحریک پاکستان کے کارکن تھے۔ 1969 میں پشاور انجنیئرنگ کالج سے سول انجینئرنگ کی۔ 1970 میں ائریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور ایس ڈی او فرائض سرانجام دیے اور 1977 میں سعودیہ عربیہ میں ملازمت کی، 1984 میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی، 1988 میں مسلم لیگ ن پشاور کے صدر، 1996 میں صوبائی سنئیر نائب صدر ،1997 میں پہلی دفعہ سینٹر منتخب ہوئے۔ سینٹ میں ڈیفنس کمیٹی کے چیئرمین اور وزیراعظم کے مشیر 1998 میں صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ اقبال ظفر جھگڑا 12 اکتوبر 1999 کے بعد جمہوریت کے بحالی کیلئے میدان عمل میں نکل آئے۔ وہ 3 دسمبر 2000 کو اے آر ڈی کے پہلے سیکرٹری جنرل بنے،بعدازاں 25 دسمبر کو پارٹی کے بھی سیکرٹری جنرل بنے، جبکہ ستمبر 2006 میں اے پی ڈی ایم کے بھی سیکرٹری جنرل رہے۔ وہ دسمبر 2009 میں دوسری مرتبہ سینٹر بنے۔ اقبال ظفر جھگڑا پاکستان کے تاریخ میں کسی بھی جمہوریت کیلئے جدوجہد کی تحریک کے طویل ترین عرصہ سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائز رہنے والے رہنما ہیں، اقبال ظفر جھگڑا پچھلے سال ایک مرتبہ پھر اسلام آباد سے سینٹر منتخب ہوئے، وہ سینٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر کیساتھ ساتھ پانی و بجلی کے قائمہ کمیٹی کے چیرمین بھی رہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…