جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی بس سروس بحال

datetime 24  فروری‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی بس سروس بحال ہوگئی اوردوستی بس21 مسافر لے کر واہگہ بارڈر کےراستے بھارت روانہ ہوگئی ہے۔بھارتی ریاست ہریانہ میں ہنگاموں کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 دن تک معطل رہنے والی بس سروس کی بحالی شروع ہو گئی ہے۔مال گاڑی کے بعد آج دوستی بس بھی چل پڑی،جمعرات کو سمجھوتہ ایکسپریس بھی روانہ ہو گی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان لاہورسے نئی دہلی دوستی بس ، لاہور امرتسر بس، لاہور تانئی دہلی سمجھوتہ ایکسپریس کے ساتھ مال گاڑیاں بھی اپنے شیڈول کے مطابق باقاعدگی سے چلتی ہیں۔گذشتہ دنوں بھارتی ریاست ہریانہ میں جٹ برادری کے احتجاجی ہنگاموں کے باعث بھارتی حکام کی درخواست پر دونوں ملکوں میں روڈ اور ریل رابطے پیر سے عارضی طور پر منقطع کر دئیے گئے، دوستی بس ،مال گاڑی اور سمجھوتہ ایکسپریس کی سروس معطل ہو گئی تاہم لاہور امرتسر بس چلتی رہی۔بھارتی ریاست میں ہنگامے ٹھنڈے پڑنے پر ریل روڈ رابطوں کی بحالی شروع ہو گئی ہے، مال گاڑی گذشتہ روز بھارت روانہ ہوئی جبکہ دوستی بس آج 21 مسافر وں کو لے کر بھارت چلی گئی۔ذرائع کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس بھی اپنے شیڈول کے مطابق جمعرات کو بھارت روانہ ہو جائے گی

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…