اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیرا طلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو چا ہیے کہ وہ قوم کو بتائیں کہ کون انکو ہٹانا چاہتا ہے ، احتساب کے عمل کو درست ہونا چاہیے لیکن آئین میں ترمیم کے لیے ابھی وقت مناسب نہیں ، پی پی پی نے اپنے دور حکومت میں احتساب کے عمل کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی تھی مگر مسلم لیگ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا ،۔ ان خیالت کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قمر الزمان قائرہ نے کہا وزیراعظم کہتے ہیں پاکستان کے عوام نے انہیں منتخب کرتی ہے لیکن ہٹا کوئی اور جاتا ہے اب اس عمل کو ختم ہو جانا چاہیے ، لیکن وزیراعظم نے یہ نہیں بتایا کہ کون لوگ انہیں ہٹانا چاہیتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں ن لیگ کے ساتھ احتساب کے عمل کو بہتر بنانے پر اتفاق ہوا تھا جس پر پیپلز پارٹی نے احتساب کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے اپنی حکومت میں کوشش کی، لیکن مسلم لیگ ن ہماری مدد نہیں کی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نیبب نے ہمارے دور میں ایل این جی معاہدے کی تفتیش شروع کی تھی ہم نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی ن لیگ کے دور میں شروع ہوئی تو انکی چیخیں نکل گئی ،نیب کے قانو ن میں ترمیم ہونی چاہیے لیکن ابھی یہ وقت مناسب نہیں ، انہوں نے کہا کہ حکومت وزراءکی جانب سے نیب کے ناخن کاٹنے کی باتیں ناقابل قبول ہیں ہیں انہیں ایسی باتوں سے گریز کرنی چاہیے ، ملک میں جمہوری نظام ہے ان باتوں سے نظام کے لیے مسائل بڑھ جائیں گئے اور لوگوںکو پہلے جمہوریت پر کم اعتماد ہے انکا مزید حوصلہ بڑھ جائے گا ۔
وزیراعظم نواز شریف قوم کو بتائیں کہ کون انکو ہٹانا چاہتا ہے،قمر زمان کائرہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































