پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم نواز شریف آج پارلیمنٹ ہائوس میں شمسی توانائی کے نظام کا افتتاح کریں گے

datetime 23  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم نواز شریف منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں نصب کیے گئے شمسی توانائی کے نظام کا افتتاح کریں گے۔ اس نئے نظام کے نصب ہونے سے پاکستان کی پارلیمنٹ دنیا کی پہلی پارلیمنٹ بن گئی ہے جو اپنی ضروریات کے مطابق شمسی پینلز کے ذریعے بجلی پیدا کر سکتی ہے۔ پارلیمنٹ ہائوس نیشنل گرڈ کو بھی بجلی فراہم کر رہا ہے اور گزشتہ ہفتے تک اس کا نظام شمسی 100 میگاواٹ بجلی پیدا کر چکا تھا۔ یہ نظام چینی ماہرین نے نصب کیا ہے اور یہ نظام چینی حکومت نے قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی کوششوں سے مفت فراہم کیا ہے۔جنگ رپورٹر کے صالح ظافرکے مطابق سول پینلز پارلیمنٹ ہائوس کے کار پارکنگ ایریا اور چھت پر نصب کیے گئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسرائیل کی پارلیمنٹ (کنست) میں بھی نظام شمسی نصب ہے لیکن یہ نظام اپنی ضرورت کی صرف 10؍ فیصد بجلی پیدا کر سکتا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کی تیسری منزل پر بٹن دبا کر پورے نظام کو شمسی سسٹم پر منتقل کریں گے۔ چینی سفیر سون وائیڈونگ، چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اور تمام پارلیمانی گروپس کے رہنما اس موقع پر موجود ہوں گے۔ سرپلس بجلی کیلئے پارلیمنٹ ہائوس قومی گرڈ سے رقم وصول نہیں کرے گا کیونکہ اخراجات کو اس وقت کیلئے ایڈجسٹ کیا جائے گا جب قومی اسمبلی کی بجلی کی ضروریات بڑھ جائیں گی یا پھر شمسی نظام سے کم بجلی پیدا ہوگی۔ اسی دوران ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف قومی اسمبلی کے جاری سیشن میں بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس اپوزیشن کے مطالبے پر ایل این جی معاہدے اور پی آئی اے کے امور پر بحث و مباحثے کیلئے طلب کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…