کراچی(نیوزڈیسک) قومی احتساب بیورو(نیب) نے سندھ ہائیرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیرڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف کرپشن سمیت دیگر الزامات سے متعلق انکوائری رپورٹ عدالت میں پیش کردی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عاصم سے کرپشن، بدعنوانیوں، گیس کی مصنوعی قلت، منی لانڈرنگ اسپتال کا غیر قانونی استعمال سرکاری زمینوں پر قبضے سمیت 5 الزامات میں تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔عدالت نے ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 5مارچ تک ملتوی کردی۔پیرکوسخت سیکورٹی میںسابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کو کرپشن کے 5 الزامات میںاحتساب عدالت میں پیش کیاگیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عاصم کی والدہ اور بہن بھی عدالت میں موجود تھیں ۔ نیب نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن، منی لانڈرنگ، زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ اور کمیشن لینے جیسے کیسز میں انکوائری مکمل کرتے ہوئے رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی ہے۔ نیب کے تفتیشی افسر ضمیرعباسی کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے قومی خزانے کو 450 ارب روپے کا نقصان پہنچایا جب کہ ان پر زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ، منی لانڈرنگ، کرپشن اور کمیشن لینے جیسے سنگین الزامات ہیں۔احتساب عدالت کے جج نے تفتیشی افسرپر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ 26 فروری تک ڈاکٹر کو نیب کی تحویل میں 90 دن پورے ہو جائینگے۔ اس کے باوجود ابتک ریفرنس دائر کیوں نہیں کیا گیا جس پر تفتیشی افسرنے بتایا کہ ہمارے پاس 29 فروری تک کا وقت ہے اس لئے سپلیمنٹری ریفرنس دائرکرنے کے لئے 3 دن کی مہلت دی جائے جس پرڈاکٹرعاصم کے وکیل نے کہا کہ اگرریفرنس فائل نہیں کیا گیا تو ان کے موکل کو حراست میں رکھنے کاکوئی جوازنہیں ہے،کسٹڈی صرف تفتیش کیلئے ہوتی ہے اورنیب کے مطابق تفتیش مکمل ہے تاہم عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کو 5 مارچ تک نیب ریمانڈ پرجیل بھیجتے ہوئے آئندہ سماعت پرریفرنس طلب کرلیا۔سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے عدالت میں جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ کا لیٹر پیش کرتے ہوئے کہا کہ جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے دوسرے ڈاکٹرز سے علاج کرانے کا کہا ہے اور عدالتی حکم اور ڈاکٹروں کی سفارشات کے باوجود ان کی سرجری کیوں نہیں کرائی جارہی جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ بورڈ کی رپورٹ پیش نہیں کی گئی ۔ نیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات پر عمل کرنا جیل انتظامیہ کا کام ہے ۔عدالت نے حکم دیا کہ ڈاکٹرعاصم کو ڈاکٹرہارون کی رپورٹ کے مطابق طبی سہولتیں فراہم کی جائیں بعدازاں عدالت نے سماعت 5مارچ تک ملتوی کردی
ڈاکٹر عاصم نے قومی خزانے کو کتنا نقصان پہنچایا؟بات سو دوسو ارب کی بھی نہیں بلکہ۔۔۔! نیب کے تہلکہ خیز انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا



















































