اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف لال مسجد آپریشن کیس میں عدالت نے باقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں ہفتے کو سال 2007اسلام آباد کی لال مسجد میں ہونے والے آپریشن کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن نے کی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 16مارچ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ لال مسجد آپریشن کے خلاف عدالت نے 13فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جبکہ سابق صدر کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔ سابق صدر کے وکیل نے ضلعی عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یادرہے کہ جولائی 2007میں اس وقت کے موجود صدر پرویز مشرف نے لال مسجد میں شدت پسندوں کی موجودگی کو جواز بنا کر فوجی آپریشن کیا تھا جس کے نتیجے میں سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 100جبکہ آزاد ذرائع کے مطابق کئی سو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
لال مسجد کیس،پرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی



















































