اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پاکستانی شہریت رکھنے پر ’بھارتی‘ شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم رستم سدھاوا کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارا کے قریبی عزیز ہیں۔ملزم کی گرفتاری کے بعد وفاقی تحققیاتی ادارے کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم رستم سدھاوا کافی عرصے سے پاکستان میں مقیم تھے اور اْنھوں نے جعل سازی کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کر رکھا تھا۔اس مقدمے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم میں شامل ایف آئی اے کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ ملزم کی طرف سے ضمانت کی درخواست سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں دائر کی گئی تھی تاہم جمعرات کے روز عدالت نے اْن کی درخواست مسترد کر دی، جس کے بعد اْنھیں گرفتار کیا گیا ہے۔اہلکار کے مطابق ملزم رستم سدھاوا گذشتہ تین دہائیوں سے پاکستان میں مقیم ہیں اور اْنھوں نے اسفن یار کی بہن سے شادی کی تھی۔اس بارے میں جب اسفن یار سے مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اْن سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ اسفن یار اقلیتوں کے لیے مخصوص کی گئی نشستوں پر حکمراں جماعت کی طرف سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ایف آئی اے کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام نے اس ضمن میں اسفن یار بھنڈارا سے رابطہ کیا تھا جس میں ایف آئی اے کے بقول رکن قومی اسمبلی نے اپنے بہنوئی کے بارے میں شکایت کی تھی اور عوام الناس کو آگاہ کیا تھا کہ اْن کا ملزم رستم سدھاوا سے کوئی تعلق یا واسطہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ اْن کے کسی فعل کے ذمہ دار ہیں۔
ایف آئی اے نے پاکستانی شہریت رکھنے پر ’بھارتی‘ شہری کو گرفتار کر لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی



















































