اسلام آباد (نیوز ڈیسک) افغانستان سے سبکدوش ہونے والے امریکی فوج کے کمانڈر جان ایف کیمبل کا کہنا ہے کہ علاقائی استحکام کے لئے پاک فوج کا کرار قابل تحسین ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جان ایف کیمبل نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل پر بات چیت کی گئی۔ جنرل کیمبل نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، بالخصوص دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔جنرل جان ایف کیمبل کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے لئے پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں قیام امن کیلئے جنرل کیمبل کے کردار کو سراہا۔ اس سے قبل جی ایچ کیو آمد پر جنرل جان ایف کیمبل نے یاد گار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔
آرمی چیف سے جنرل جان ایف کیمبل کی الوداعی ملاقات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عمران خان بھٹو
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی



















































