پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

دھرنے کا حصہ ہوتے تو دوسری بڑی قوت ہوتے، زرداری

datetime 18  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگر ہم دھرنے کا حصہ ہوتے تو دوسری بڑی قوت ہوتے،تھر میں ایک بچہ بھی مر جائے تو شور مچ جاتا ہے جبکہ گنگارام ہسپتال میں روزانہ کئی بچے مرتے ہیں لیکن کوئی شور نہیں مچاتا ہے، مسلم لیگ (ن) الیکشن جیتنے کیلئے بجٹ کا 90 فیصد ایک شہر پر خرچ کرتی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز نیویارک میں پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں پیپلزپارٹی کے رہنماءایاز سومرو ‘ بلاول بھٹو سمیت پیپلزپارٹی کے 70 کارکنان شامل تھے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت تنگ نظر ہے لیکن پھر بھی کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ دھرنے میں بھی غیر جمہوری قوت کا ساتھ نہیں دیا۔ پی ٹی آئی کے دھرنے کے دوران پولیس حکومت کے کنٹرول میں نہیں تھی۔ شہید بی بی بے نظیر بھٹو کے وعدے کے مطابق سوات میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن جیتنے کیلئے بجٹ کا نوے فیصد ایک شہر پر خرچ کرتی ہے تھر میں ایک بچہ بھی مر جائے تو شور مچ جاتا ہے لیکن گنگا رام میں روزانہ کئی بچے مرتے ہیں لیکن کوئی شور نہیں مچاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…