اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ آصف علی زر داری چاہیں تو ایف آئی اے کی ڈھائی سالہ کار کر دگی پر اعلیٰ عدالتی کمیشن بنوانے کےلئے تیارہوں اپنے دور اقتدار میں ایف آئی اے کو ذاتی سیاسی یا غیر قانونی کام کےلئے استعمال نہیں کیا جب تک میں وزیر داخلہ ہوں ایف آئی اے کسی بے گناہ یا غیر متعلقہ شخص یا کسی سیاسی مخالف کے خلاف استعمال نہیں ہو گی ایف آئی اے پوری سرگرمی کے ساتھ کرپٹ اور بدعنوان عناصر کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتے گی۔ آصف علی زرداری کے اس بیان پر کہ ایف آئی اے بھی نیب کی طرح کاروائیاں کر رہی ہے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر زرداری صاحب چاہیں تو میں گزشتہ ڈھائی سال میں ایف آئی اے کے کردار اور کارکردگی پر اعلی عدالتی کمیشن بنوانے کےلئے تیار ہوں- میں پوری ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ اپنے دور اقتدار میں نہ تو میں نے ایف آئی اے کو کسی ذاتی ،سیاسی یا غیر قانونی کام کے لیے استعمال کیا ہے اور نہ ہی کسی بھی طرف سے کوئی بیرونی دباﺅ یا مداخلت کو خاطر میں لانے کی اجازت دی ہے-ایف آئی اےسمیت اپنے ماتحت تمام اداروں کو صرف اور صرف اللہ تعالی کا خوف، انصاف اور قانون کی پاسداری کی تلقین کی ہے اور اپنی میٹنگزمیں بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ حکومت کے نہیں ریاست کے ملاز م ہیں- پچھلے ادوار میں ایف آئی اے کس طرح استعمال ہو تی رہی میں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا مگر میں نے صدق دل سے ایف آئی اے کو مکمل طور پر ایک غیر سیاسی مگر پیشہ ور قومی تحقیقاتی ادارہ بنانے کی کوشش کی ہے -یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں ایف آئی اے نے صرف اینٹی کرپشن کی مد میں قومی خزانے کو14.6 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا ہے جبکہ گزشتہ سالوں میں یہ رقم محض کروڑوں میں ہوتی تھی- اس کے باوجود میں سمجھتا ہوں کہ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے اورایف آئی اے کے اندر سے بھی بہت سے صفائی کرنی ہے مگر ایک بات کی میں آصف زرداری سمیت سب کو یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ جب تک میں وزیر داخلہ ہوں ایف آئی اے کسی بے گناہ یا غیر متعلقہ شخص یا کسی سیاسی مخالف کے خلاف استعمال نہیں ہو گی- مگر ساتھ ساتھ میں اتنے ہی عزم کے ساتھ اس بات کا بھی اعادہ کرتا ہوں کہ ایف آئی اے پوری سرگرمی کے ساتھ کرپٹ اور بدعنوان عناصر کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتے گی اور اس حوالے سے ہم ایف آئی اے کے تمام کیسز کی عدالتی سکروٹنی اور چھان بین کرانے کو تیار ہیں۔
آصف زرداری کے بیان پر چوہدری نثا ر کا شدید ردعمل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لفظ اضافی ہوتے ہیں
-
ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری
-
پی ایس ایل، ڈیرل مچل کا عثمان طارق کیخلاف کھیلنے سے انکار
-
ہائیکنگ کے دوران لاپتہ ہونیوالی 14سالہ طالبہ 4 دن بعد مردہ حالت میں برآمد
-
پاکستان اور ایران کے درمیان زمینی راستے تجارت کا آغاز
-
گیس لوڈ شیڈنگ کا توڑ مل گیا! اب سلنڈر نہیں، پانی سے چلنے والا چولہا آگیا
-
پاکستانی پاسپورٹ کو دنیا میں عزت ملنے لگی،101بہترین پاسپورٹس کی فہرست میں شامل
-
سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ، چاندی مزید مہنگی ہوگئی
-
روز جیتی اور مرتی ہوں، ایک سال ہونے والا ہے ابھی تک انصاف نہیں ملا، ٹک ٹاکر ثنا کی والدہ آبدیدہ
-
پاکستانی حکام کی موجودگی میں ڈھائی گھنٹے طویل مذاکرات ، ابتدائی بات چیت اور ماحول مثبت رہا
-
امریکی حکام نے کب کب پاکستان کے دورے کیے، تفصیلات منظر عام پر آگئیں
-
امریکا نے سابق ایرانی نائب صدر معصومہ ابتکار کے بیٹے ، بہو اور پوتے کا ویزا ختم کردیا
-
مٹی کا تیل بھی سستا ہو گیا، نئی قیمت جاری
-
14سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار



















































