اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

سپریم کورٹ نے کراچی میں میئر ، ڈپٹی میئر ، چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب روک دیا

datetime 17  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے کراچی میں میئر ، ڈپٹی میئر ، چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب روک دیا ہے ، عدالت نے سندھ حکومت کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیس فروری کو ہونے والے انتخابات روک دیئے جائیں ،تین مارچ کو عدالتی فیصلے کا انتظار کیاجائے ۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے شو آف ہینڈ کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے دیں اس کاجائزہ لیںگے جبکہ جسٹس عمر عطاءبندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کرانا ہے الیکشن کمیشن کو شفاف انداز میں کام کرنے دیاجائے ۔ عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی ہے ۔ بدھ کے روز سندھ حکومت کی جانب سے شو آف ہینڈ کی بجائے خفیہ رائے شماری کے ذریعے کراچی کے میئر ، ڈپٹی میئر اور دیگر عہدوں کا انتخاب کرانے کا جو حکم دیا تھا اس کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بینچ نے شروع کی تو سندھ حکومت کی جانب سے فاروق ایچ نائیک جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بابر اعوان پیش ہوئے ۔ بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کراچی میں انتخابات کے شفاف اور منصفانہ کرانے کیلئے شو آف ہینڈ کے تحت انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم فنکشنل لیگ نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی کہ یہ انتخاب شو آف ہینڈ کی بجائے خفیہ رائے شماری سے کیاجائے جس پر سندھ ہائی کورٹ نے فنکشنل لیگ کی درخواست منظور کرلی تھی اور خفیہ رائے شماری سے انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا جو بیس فروری کو ہونا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کے پی کے میں انتخابات شو آف ہینڈ سے ہوسکتے ہیں تو ایسا سندھ حکومت کیوں نہیں کرسکتی برائے مہربانی عدالت سے استدعا ہے کہ میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب روکا جائے اور سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیاجائے جس پر عدالت نے کہا کہ فی الحال سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل نہیں کرسکتے ہاں اتنا کرسکتے ہیںکہ انتخابات وقتی طور پر روک دیتے ہیں بعد ازاں عدالت نے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کیخلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سماعت تین مارچ تک ملتوی کردی ہے اور فریقین سے جواب طلب کیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…