لاہور ( آئی این پی)پاکستان تحر یک انصا ف الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے نوٹس میں بار بار یہ بات آ رہی ہے کہ چند مشہور شخصیات جن میں شہباز شریف بھی شامل ہیں پی ٹی آئی کی الیکٹرونک رجسٹریشن سسٹم کے تحت ممبر بن گئے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ پی ٹی آئی بڑی خوش ہے کہ اتنی بڑی ہستیاں تحریک انصاف کی ممبر زبننے جا رہی ہیں، ہمارا تو خیال تھاکہ شہبازشریف 2018 ء کے قریب پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے مگر انہوں نے ابھی سے پی ٹی آئی کو جوائن کر لیا ہے ۔تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ اس ضمن میں پہلے وضاحت کر چکے ہیں کہ ممبرشپ کی سہولت کے لئے پی ٹی آئی کا سسٹم نام اور سی این آئی سی نمبر ووٹ رجسٹرڈ کر لیتا ہے مگر الیکشن کمیشن آف پاکستان 8300 نمبر کو پی ٹی آئی کاسسٹم فوراً ممبر شپ حاصل کرنے والے کے کوائف بھیج کر تصدیق کرواتا ہے اگر تصدیق نہ ہو تو اس ممبر شپ کو بلاک کردیا جاتا ہے ، اس کیس میں اگر شہباز شریف کا سی این آئی سی نمبر درست ہے تو واقعی ہی ممبر بن گئے ہونگے، مگر اگرکسی نے شرارتاً یہ کیا ہے تو ان کا ووٹ بدقسمتی سے بلاک ہوگیا ہوگا اور جس صاحب نے کہ یہ شرارت کی ہوگی ان کا ٹیلی فون نمبرمزید ممبر شپ کے لئے استعمال نہیں ہو سکے گا۔
تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے ترجمان کی پی ٹی آئی کی ممبرشپ کے حوالے سے وضاحت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































