کراچی(نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آصف زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشتگردوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کے مقدمے میں تفتیشی افسر کی رپورٹ قبول کرنے سے انکار کردیا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیخلاف دہشت گردوں کوعلاج کی سہولیات فراہم کر نے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ایم کیو ایم کے رہنما روف صدیقی، ، ایم کیوایم کے نامزد مئیر کراچی وسیم اختر اور پاسبان کے عثمان معظم کمرہ عدالت میں موجود تھے، تینوں پر دہشت گردوں کے علاج کے لیے ڈاکٹر عاصم کو فون کرنے کا الزام ہے۔ تفتیشی افسر نے ڈاکٹرعاصم کے خلاف 330 صفحات پر مشتمل ے آئی ٹی رپورٹ پیش کی۔سماعت کے دوران تفتیشی افسر کی رپورٹ پر رینجرز کے وکیل نے عدم اعتماد کااظہار کرتے ہوئے اسے بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔ جب کہ عدالت نے بھی رپورٹ میں تاریخوں کا اندراج نہ ہونے پر اسے قبول کرنے سے انکار کردیا۔عدالت نے وسیم اختر اور روف صدیقی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے مقدمے میں مفرورملزم سلیم شہزاد کی رپورٹ جمع نہ کروانے پر نادرا حکام کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ کیس کی مزید سماعت 22 فروری کو ہوگی۔
دہشتگردوں کا علاج؛عدالت کا ڈاکٹرعاصم کیخلاف مقدمے میں تفتیشی افسرکی رپورٹ قبول کرنے سے انکار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
سنت یہ بھی ہے
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی



















































