پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کو ایف 16 طیارے فروخت کرنے پر بھارت کوجلن ، پیٹ میں مروڑیں اٹھنے لگیں

datetime 13  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت نے پاکستان کو ایف 16 جنگی طیارے فروخت کرنے کے امریکہ کے فیصلے پر شدید ناراضگی کا اظہارکردیا۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ٹویٹ کیا کہہم پاکستان کو ایف 16 طیارے فروخت کیے جانے کے سلسلے میں اوباما انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیے جانے سے مایوس ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بھارت امریکہ کے اس خیال سے اتفاق نہیں رکھتا ہے کہ ان طیاروں کی فروخت سے انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی۔سوروپ نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں کا ریکارڈ خود اپنی کہانی بیان کرتا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا ’بھارت امریکی سفیر کو بلا کر اپنی ناراضگی ظاہر کرے گا۔اس سے قبل جمعرات کو امریکہ نے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون اس کے مفاد میں ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان میں جاری آپریشن سے شدت پسندوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ واضح رہے کہجمعرات کو امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ پاکستان میں ’دہشت گردوں کے خلاف آپریشن امریکہ اور پاکستان سمیت پورے خطے کے مفاد میں ہے۔پینٹاگان کے مطابق امریکی ارکان کانگریس کو جمعرات کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔پینٹا گان کے مطابق پاکستان اور امریکی کمپنی کے درمیان اس حوالے سے 69 کروڑ، 90 لاکھ ڈالر کا معاہدہ کیا گیا ہے اور امریکہ نے جمعے کو پاکستان کو آٹھ ایف 16 طیارے فروخت کرنے کی منظوری دی تھی ۔یہ جنگی طیارے لوکہیڈ مارٹن کور نے تیار کیے ہیں اور ان میں ریڈار سمیت دوسرے سازوسامان بھی شامل ہیں۔پینٹاگان کی دفاعی سکیورٹی تعاون ایجنسی جو اسلحے کی فروخت کا نگراں ارادہ ہے نے امریکی قانون سازوں کو مجوزہ فروخت کے بارے میں اپنی رضامندی دے دی ہے۔ادارے نے کہا کہ ایف 16 طیارے سے پاکستانی فضائیہ کو ہر طرح کے موسم، ماحول اور رات میں بھی پرواز کرنے کی سہولت میسر ہوگی جبکہ اس سے پاکستان کی اپنی دفاعی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس سے پاکستان میں بغاوت اور دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں تقویت ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…