پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

امریکا نے پاکستان کو8ایف 16 طیارے دینے کی منظوری دیدی

datetime 13  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی حکومت نےپاکستان کو 8 ایف 16 لڑاکا طیارے دینے کی منظوری دے دی۔ لڑاکا طیاروں کے علاوہ جدید ریڈار اور دیگر فوجی سامان بھی فراہم کیاجائےگا۔ پاکستان کو فراہم کیے جانے والے ایف 16 لڑاکا طیاروں اور دیگر فوجی ساز و سامان کی کل مالیت تقریباً 70 کروڑ ڈالر ہے۔پینٹاگون کی ڈیفنس سیکورٹی کارپوریشن ایجنسی نے اس ڈیل سے متعلق کانگریس کو آگاہ کردیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکا کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، پاکستان کو اسلحے کی فراہمی سے خطے میں امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی مفادات کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی اور خطے میں فوجی توازن متاثر نہیں ہو گا۔ اس سے قبل امریکی سینیٹ کی خا رجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر باب کورکر نے پاکستان کو ایف 16 طیارے فراہم کیے جانے کی مخالفت کی تھی۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو تحریر کیے گئے ایک خط میں باب کورکر نے کہا کہ پاکستان کے حقانی گروپ سے روابط ہیں، اس لیے ایف 16 طیارے فروخت نہ کیے

ویلنٹائن ڈے لوگ کیوں مناتے ہیں؟؟اور پاکستان میں یہ دن کیوں متنازیہ ہوتا جا رہا ہے ؟انتہائی دلچسپ معلومات پر مبنی ویڈیو

جائیں ، تاہم واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان ندیم ہوتیانا نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…