کراچی(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے 16 خطرناک دہشت گردوں سے تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کی منظوری دے دی تاہم لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت نے 16 خطرناک دہشت گردوں سے تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے تاہم لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔ دہشت گردوں سے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کی درخواست سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کی گئی تھی جس کی وزیراعلیٰ سندھ نے منظوری دے دی ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں رینجرز، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ اور حساس اداروں کے حکام بھی شامل ہوں گے جب کہ ٹیم اپنی رپورٹ 7 روز میں پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم سے متعلق بھی تفتیش کرے گی۔واضح رہے رینجرز نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو کچھ دن قبل کراچی سے گرفتار کیا تھا اور ملزم سے تفتیش کے لیے بھی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جے آئی ٹی کی درخواست کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے 16 دہشت گردوں سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی منظوری دیدی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
آسٹریلیا میں پاکستانی طالبہ کو کچلنےوالےڈرائیور کی سزا معطل



















































