اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی سطح پر مذاکرات معطل نہیں ہوں گے، دونوں ملکوں کے خارجہ سیکرٹریز مناسب وقت پر ملاقات کریں گے،افغانستان میں امن صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں،افغانستان سیمتعلق چار ملکی اجلاس نے اپنا اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف علاقائی و بین الاقوامی کوششوں کا حصہ ہے، دہشتگردی کے خاتمے کی ہرکوشش کی حمایت کرتے رہیں گے،چار ملکی گروپ نے طالبان سے مذاکرات کیلئے روڈ میپ تیار کرلیا ،کابل اجلاس میں روڈ میپ کا جائزہ لیا جائے گا، داعش پاکستان میں منظم نہیں،اس حوالے سے ڈی جی آئی بی کے بیان پرتبصرہ نہیں کروں گا ،اس حوالے سے وزارت داخلہ سے مزید تفصیلات مانگی ہیں۔وہ جمعرات کویہاں ہفتہ وار میڈیا کو نیوز بریفنگ دے رہے تھے۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ پٹھان کوٹ کی تحقیقات کے خاتمے کا علم نہیں ہے اور بھارت نے اس حوالے سے تاحال آگاہ نہیں کیا، پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات کے حوالے سے وزارت داخلہ بہتر طور پر بتاسکتی ہے، تاہم تمام واقعات کے حوالے سے دونوں ممالک مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی سطح پر مذاکرات معطل نہیں ہوں گے، دونوں ملکوں کے خارجہ سیکرٹریز مناسب وقت پر ملاقات کریں گے،پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کے مذاکرات کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی اس معاملے پر دونوں ممالک مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں،افغانستان سے متعلق چار ملکی اجلاس نے اپنا اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 4 ملکی گروپ نے طالبان سے مذاکرات کیلئے روڈ میپ تیار کرلیا ہے اور کابل اجلاس میں روڈ میپ کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کستان دہشت گردی کے خلاف علاقائی و بین الاقوامی کوششوں کا حصہ ہے، دہشتگردی کے خاتمے کی ہرکوشش کی حمایت کرتے رہیں گے،اعش پاکستان میں منظم نہیں،اس حوالے سے ڈی جی آئی بی کے بیان پرتبصرہ نہیں کروں گا ،اس حوالے سے وزارت داخلہ سے مزید تفصیلات مانگی ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان بھارت دونوں جانتے ہیں کہ مسائل کا حل مذاکرات میں ہی ہے،قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہے۔
پاک بھارت مذاکرات معطل نہیں ہوں گے، ترجمان دفتر خارجہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
سنت یہ بھی ہے
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی



















































