ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک)ملکہ کوہسار مری نے ایک بار پھر برف کا دوشالہ اوڑھ لیا ، آسمان سے گرتے برف کے گالوں نے ہر منظر سفید کر دیا۔ ایبٹ آباد ، مظفر آباد ، باغ اور اپر دیر میں برفباری نے ہر چیز کو اپنی آغوش میں لے رکھا ہے۔ مانسہرہ میں پندرہ سال بعد ریکارڈ برفباری ہوئی۔ ملگجی روشنیاں ، دھواں دھواں ، یخ بستہ موسم ، مری میں آسمان سے روئی کی طرح گرتے ہوئے برف کے گالوں نے ہر منظر چاندی میں نہلا رکھا ہے۔ برفانی دوشالے میں لپٹا ملکہ کوہسار کا ملکوتی حسن ، سبز ڈھلوانوں پر بچھی سفید چادر ، برف سے لدی درختوں کی شاخیں ، ہر منظر قدرت کا حسین شاہکار نظر آ رہا ہے۔ تیز ہواؤں اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ گلیات میں متعدد سڑکیں بند ہونے سے کئی سیاح اور مقامی لوگ راستے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ایبٹ آباد میں ہونے والی برفباری نے بچوں کا مزہ دوبالا کر دیا جو ایک دوسرے کو برف کے گولے مار مار کر محظوظ ہوتے رہے۔ شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ مانسہرہ کی گلیاں بازار برف سے ڈھک گئیں۔ اپر دیر اور لوئر دیر کے پہاڑوں ، میدانوں اور سبزہ زار پر بھی برف کا راج ہے۔ آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں بھی برف ہی برف ہے۔ لسڈنہ ، حاجی پیر ، سدھن گلی روڈ برف سے اٹے ہوئے ہیں۔ مظفر آباد ، تولی پیر لسڈھنہ ، سدھن گلی ، پیر چناسی ، نیلہ بٹ میں بھی برف کے ڈھیر ہیں جبکہ ٹھنڈیانی کے راستے بھی برف سے ڈھکے ہوئے ہیں۔
ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں برفباری کا پندرہ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
آسٹریلیا میں پاکستانی طالبہ کو کچلنےوالےڈرائیور کی سزا معطل



















































