کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں قانون نافذاداروں کے ہاتھوں گرفتار ملزم جاوید پنجابی نے انکشاف کیا ہے کہ اس کو قتل کی وارادت کے لیے 2ہزار روپے ملتے تھے۔ملزم جاوید پنجابی گینگ وار کمانڈر ریاست کا قریبی ساتھی ہے،ملزم کی انٹروگیشن رپورٹ نجی ٹی وی چینل نے حاصل کرلی ہے۔گرفتار گینگ وار کارندے جاوید پنجابی نے اپنی انٹیروگیشن رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھتہ نہ دینے والے اور مخالفین کو قتل کرتا تھااورمخالفین کا قتل ساتھی ملزم اور گینگ وار کمانڈر ریاست کے کہنے پرکرتا تھا ،گرفتار ملزم جاویدنے انکشاف کیا کہ ایک شخص کے قتل پر ملزم ریاست مجھے2 ہزار روپے دیتا تھا اوراس کے گروہ میں 16 افراد ہیں جو متعدد پولیس مقابلے میں مارے جا چکے۔ہلاک ملزمان میں سلطان آغا، جمیل جھانکا ،کامران کاموشامل ہیں جبکہ فضل ڈاڈا ،انور ہڈی، احسن سندھی ،طارق بالا،سلمان،وسیم گنجا،زبیر،عامر بلوچ ،ملزم شکیل،عارف اکبر،گڈو،کریم زندہ ہیں،ملزم نے مزید بتایا کہ قتل کرنے کے بعد لاشیں لیاری ندی میں پھینک دی جاتی تھیں۔ملزم کی نشاندہی پر قانون نافذ کرنے والے ادارو ں نے خواجہ غریب نواز کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے زمین میں دفن بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا تھا،برآمد کیے گئے اسلحہ میں جی 3،کلاشنکوف کوف،نائن ایم ایم پستول اور سیکڑوں گولیاں شامل ہیں۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جاررہے ہیں
ایک قتل کے 2ہزار روپے ملتے تھے،ملزم جاوید پنجابی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
آسٹریلیا میں پاکستانی طالبہ کو کچلنےوالےڈرائیور کی سزا معطل



















































